اسرائیل کی بربریت منگل 28 اکتوبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اسرائیل کی بربریت
منگل 28 اکتوبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اسرائیل منہ زور بھپرا ہوا خنزیر ہے اس کا فقط ایک ہی حل ہے کہ اسکی گردن مارنی ضروری ہے کیونکہ یہ انسانوں پر حملہ کرنے لگا ہے اس ظلم کی یہی سزا ہے چاہے تو انسان یہ سزا دیں یا پھر اللہ تعالی سزا دے تاکہ امت رسول اللہ اس سے محفوظ رہ سکی۔
یا اللہ تعالی ہم تو بکھرے ہوئے لوگ ہیں ہم تو ایک امت بھی نہیں بن رہے ہم بے بس ہیں اب تو رب سے ہماری دعا ہی ہے
الدعاء
یا رب! دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنّا دے
جو قلب کو گرما دے، جو رُوح کو تڑپا دے
پھر وادیِ فاراں کے ہر ذرّے کو چمکا دے
پھر شوقِ تماشا دے، پھر ذوقِ تقاضا دے
محرومِ تماشا کو پھر دیدۂ بِینا دے
دیکھا ہے جو کچھ میں نے اَوروں کو بھی دِکھلا دے
بھٹکے ہوئے آہُو کو پھر سُوئے حرم لے چل
اس شہر کے خُوگر کو پھر وسعتِ صحرا دے
پیدا دلِ ویراں میں پھر شورشِ محشر کر
اس محملِ خالی کو پھر شاہدِ لیلا دے
اس دور کی ظُلمت میں ہر قلبِ پریشاں کو
وہ داغِ محبّت دے جو چاند کو شرما دے
رفعت میں مقاصد کو ہمدوشِ ثریّا کر
خودداریِ ساحل دے، آزادیِ دریا دے
بے لَوث محبّت ہو، بے باک صداقت ہو
سینوں میں اُجالا کر، دل صورتِ مینا دے
احساس عنایت کر آثارِ مصیبت کا
امروز کی شورش میں اندیشۂ فردا دے
مَیں بُلبلِ نالاں ہوں اِک اُجڑے گُلستاں کا
تاثیر کا سائل ہوں، محتاج کو، داتا دے!
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا