🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *27 اکتوبر 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) غ_ز_ہ میں تعینات کی جانیوالی بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی بھی شامل ہوسکتے ہیں: اس را_ئیلی اخبار ٹائمز آف اس را_ئیل
🚨 (2) غ_ز_ہ میں تعینات ہونیوالی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی موجودگی قبول نہیں، اس را_ئیلی وزیر خارجہ
🚨 (3) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، اردن کے شاہ عبداللہ کا دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
🚨 (4) افـغـاـ ن طاـ لباـ ن خوارج کی سرپرستی ختم کریں، استنبول مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم
🚨 (5) استنبول میں پاک افـغـاـ ن مذاکرات کا تیسرا دور؛ طاـ لباـ ن وفد کا تحریری معاہدے سے گریز
🚨 (6) سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان
🚨 (7) شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودیہ پہنچ گئے
🚨 (8) بلوچستان: بھاگ ناڑی میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، انسپکٹر شہیـد، دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا
🚨 (9) کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا، لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
🚨 (10) سعودیہ پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا: وزارت خزانہ
🚨 (11) بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں مولانا فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، ملاقات میں مشاورت بھی کی
🚨 (12) معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں، افـغـاـ نستان سے کشیدگی پر رویے میں نرمی لانا ہوگی: مولانا فضل الرحمان
🚨 (13) پاکستان اور طاـ لباـ ن کے درمیان مذاکرات کی تیسری نشست کا استنبول میں آغاز
🚨 (14) مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا
🚨 (15) سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
🚨 (16) ملک میں ترقی صرف مڈل مین کی ہو رہی، ہمیں حق چھیننا پڑے گا: حافظ نعیم الرحمان
🚨 (17) کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے: مریم اورنگزیب
🚨 (18) بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل آئیں گے
🚨 (19) خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیئے
🚨 (20) وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار، اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ چوہدری انوار الحق
🚨 (21) اوکاڑہ میں ‘پنجاب دھی رانی پروگرام’ کے تحت 150 اجتماعی شادیوں کا اہتمام
🚨 (22) بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک ہے: عظمیٰ بخاری
🚨 (23) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی
🚨 (24) انسداد دہشت گردی عدالت کی اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت
🚨 (25) پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
🚨 (26) گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندیاں: گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل
🚨 (27) حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہر
🚨 (28) گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے گندم کی نقل و حرکت پر غیر آئینی پابندی پر مداخلت کی درخواست
🚨 (29) ایس پی عدیل اکبر کی موت خودکشی قرار، پولیس نے انکوائری رپورٹ مرتب کرلی
🚨 (30) آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کیساتھ نازیبا حرکت، بھارتی وزیر نے کھلاڑیوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا
🚨 (31) ایر_ان سے درآمد اور مقامی سپلائی ٹماٹر کی قیمت نیچے لے آئی، بہار میں پھر قلت کا خدشہ
🚨 (32) اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کا کیس لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
🚨 (33) کراچی: ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، 5 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
🚨 (34) واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
🚨 (35) جنرل ساحر شمشاد اور بنگلہ دیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کا دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
🚨 (36) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
🚨 (37) جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند کردیے گئے
🚨 (38) خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دیدی
🚨 (39) جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف
🚨 (40) کراچی: اینکر پرسن امتیاز میر کے قتــل میں ملوث بین الاقوامی کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان گرفتار
🚨 (41) ٹیرف سے متعلق فیصلہ صارفین کیخلاف نہیں، سبسڈی کو کے الیکٹرک کا منافع بنانے سے روک دیا گیا: پاور ڈویژن
🚨 (42) جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78 سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا گیا
🚨 (43) پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
🚨 (44) فلک جاوید پولیس افسران پر حملے میں ملوث ہے، پولیس، عدالت سے مزید ریمانڈ کی درخواست
🚨 (45) علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🚨 (46) لاہور میں ڈاکٹر میاں بیوی کا 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین زیـاـ دتی
🚨 (47) کراچی میں گورنر خیبرپختونخوا کے ایڈوائزر سے گاڑی چھن گئی، شہری 9 ماہ میں 1600 گاڑیوں سے محروم
🚨 (48) ہماری بھر پور کوشش ہے عازمین حج کو کم خرچ میں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں: سردار یوسف
🚨 (49) کراچی؛ نیوی ملازم کو کچل کر فرار ہونے والا ٹریلر کا ڈرائیور گرفتار
🚨 (50) کراچی: ڈبل کیبن گاڑی نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، نشے میں دھت ڈرائیور گرفتار
🚨 (51) لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی بڑی سہولت فراہم کر دی گئی
🚨 (52) وفاقی محتسب کا 11 کروڑ کی مشترکہ جائیداد سے محروم کی گئی خاتون کے حق میں بڑا فیصلہ
🚨 (53) نوجوان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور