59

گاڑی یا موٹر سائیکل بیچنے کے باوجود چالان موصول ہونے کا حل۔۔۔!

گاڑی یا موٹر سائیکل بیچنے کے باوجود چالان موصول ہونے کا حل۔۔۔!

اگر آپ نے اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل فروخت کر دی ہے، لیکن سیف سٹی کے آن لائن چالان اب بھی آپ کے نام پر آ رہے ہیں، تو درج ذیل اقدامات کریں:

1. تھانے کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست دیں:
• ایک سادہ کاغذ پر فروخت کی تفصیل لکھ کر درخواست تیار کریں۔
• درخواست پر تھانے سے ریسیونگ (رسید) حاصل کریں۔

2. ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں گاڑی/موٹرسائیکل بلاک کروائیں:
• درکار دستاویزات:
• سادہ کاغذ پر ایک درخواست
• پولیس رپورٹ (فروخت یا گمشدگی کی)
• بیان حلفی (اسٹام پیپر پر تصدیق شدہ)
• شناختی کارڈ کی نقل (کاپی)
• یہ تمام دستاویزات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر کے پاس جمع کروائیں۔
• اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوں۔
• کارروائی مکمل ہونے پر گاڑی بلاک کر دی جائے گی۔

3. سیف سٹی اتھارٹی کو اطلاع دیں:
• اپنے شہر کی سیف سٹی اتھارٹی کے آفیشل ایمیل ایڈریس پر ایکسائز کا جاری کردہ “بلاک سرٹیفکیٹ” اور پولیس رپورٹ کی تصاویر بھیجیں۔

• ایمیل میں واضح طور پر لکھیں کہ مذکورہ گاڑی آپ کے شناختی کارڈ سے منسلک نہیں رہی، لہٰذا آئندہ اس گاڑی پر چالان نہ بھیجا جائے۔

سید تجمل حسین نقوی
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں