62

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ دنیا کے باشعور افراد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تائید و حمایت ہمیشہ سے کررہے ہیں بھارت

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ دنیا کے باشعور افراد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تائید و حمایت ہمیشہ سے کررہے ہیں بھارت نے 78 سال قبل 27 اکتوبر کو کشمیر پر قبضہ کرکے ظلم و ستم کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے بھارتی مظالم کی داستان انسانیت کے خلاف سفاکی اور بربریت کی مثال بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر 27 اکتوبر کو منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق غصب کرنا ، ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنا، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں، کشمیریوں کی آزادی کا گلہ گھوٹنا ، بچوں، جوانوں، خواتین اور بزرگ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا، کشمیریوں کو انسانی حقوق سے محروم کرنا بھارت کے بدترین مظالم ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلام دشمن قوتوں کا آلہ کار ادارہ بن چکا ہے کشمیر، فلسطین، برما اور دیگر ممالک جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو یہ یو این ااو کا عالمی ادارہ چشم پوشی اختیار کرلیتا ہے جبکہ مسلم ممالک حکمران سب کچھ دیکھتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر پاکسانی کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک دن کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگی بھارت کا مکروہ اور پرفریب چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اس موقع پر شہدائے کشمیر کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں