122

جیکب آباد (نامه نگار) جیکب آباد میں کاشتکاروں، زمینداروں اور آبادگاروں کی سماجی رہنما اور صحافی محمد حنیف جکھراني اور سوشل ورکر سید عبدالرزاق

جیکب آباد (نامه نگار) جیکب آباد میں کاشتکاروں، زمینداروں اور آبادگاروں کی سماجی رہنما اور صحافی محمد حنیف جکھراني اور سوشل ورکر سید عبدالرزاق شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو ٹکنڈو باغ سے پریس کلب تک نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں کاشتکاروں، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت سے مطالبات کیے کہ دھان کے مناسب نرخ مقرر کیے جائیں، جعلی ادویات اور جعلی بیجوں کی مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے، باردانہ اور کسان کارڈ کاشتکاروں کو دیے جائیں، غیر قانونی کٹوتی بند کی جائے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ دیا جائے۔ جعلی ادویات اور بیج بند کیے جائیں۔

مقررین میں سماجی رہنما اور صحافی محمد حنیف جکھرانی، سید عبدالرزاق شاہ، میر الہیار خان بھیو، وکیل میر گلزار خان رند، میر احمد یار خان بھیو، میر راحیل خان بھیو، تاجل بروہی، وکیل ﷲ رکھیو کٹوہر، حاجی عزیز جکھرانی، سلیمان جکھرانی، آفتاب شاہ، سید دیدار شاہ، مقیم بروہی اور صالح کٹوہر شامل تھے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کی زندگی مسلسل معاشی تنگی میں مبتلا ہے، لیکن حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ جعلی بیجوں اور ادویات کے کاروبار کے باعث فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، جس سے زرعی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر جعلی بیجوں اور ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ صوبے اور ملک کی سطح تک بڑھا دیا جائے گا۔ ملک کی معیشت کا دار و مدار زراعت پر ہے۔

ریلی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے اور کاشتکاروں کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں