November 17, 2026

ربگہوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی شخصیت رانا خلیل احمد نے مقابلے کے امتحان میں تھل کے نوجوانوں کی شاندار کامیابی پر مسرت

IMG-20251026-WA0107

ربگہوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی شخصیت رانا خلیل احمد نے مقابلے کے امتحان میں تھل کے نوجوانوں کی شاندار کامیابی پر مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھل کے ہونہار نوجوانوں نے اپنی محنت، لگن اور عزمِ صمیم سے ثابت کر دیا ہے کہ یہ خطہ باصلاحیت اور باوقار لوگوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس کے امتحان میں نوجوانوں کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے والدین کے لیے باعثِ افتخار ہے بلکہ پورے علاقے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ رانا خلیل احمد نے کہا کہ تھل کے نوجوانوں نے جس عزم و ہمت کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا ہے، وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، محنت اور خود اعتمادی کامیابی کی کنجی ہیں، اور تھل کے نوجوانوں نے اس حقیقت کو عملی طور پر ثابت کر دکھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان باصلاحیت طلباء و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاءے تاکہ دیگر نوجوان بھی انہی کی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔
انہوں نے کامیاب امیدواروں اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔