November 17, 2026

پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور

IMG-20251026-WA0106

پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محورو مقصد ہے اور اسی عظیم مشن کے تحت ہم شب و روز کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوءے عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین علاقہ نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کےحل کے لیے ضروری اقدامات کئے ۔ ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے دروازے ہمہ وقت علاقہ کی عوام کے لیے کھلے ہیں انشاءاللہ اس حوالے سے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔