November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کنٹرول میں ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اور پلس کے

IMG-20251025-WA0285

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کنٹرول میں ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اور پلس کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد حسیب الرحمان ،اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، اسسٹنٹ ڈائریکٹراراضی لینڈ ریکارڈسنٹر مہر احمد زیب، پیر مہر علی شاہ ، منیر احمد کھارا کنسلٹنٹ آفیسر ریونیو، تحصیلدارز،نائب تحصیلدارز ،لینڈ ریکارڈ ،پلس پراجیکٹ کے افسران، گرداورز اور پٹواریوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری کے معاملات زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان کو تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز نے ریونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات ،کھیوٹ معاملہ ودیگر ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی علاوہ ازیں کھیوٹ،موضع جات ،،خسرہ ،ونڈ،نقشہ جات، فرد ،اشٹام پیپر ودیگر ریونیو جیسےمسائل کے فوری حل کے ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر نے کہاکہ کام میں غفلت ،سستی وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریونیو ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں، حکومت پنجاب نے ریونیو کے معاملات میں نہآیت آسانیاں پیدا کر دی ہیں پلس پراجیکٹ بھی زیر غور تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کہا گیا کہ کام کرنے والے ریونیو افسران اور اہلکار اپنا قبلہ درست کریں آئندہ کارکردگی نہ دکھانے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں نکلیں اور ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ پیرا فورس کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے جو لوگ ریونیو افسران سے تعاون نہیں کرتے اور ریکوری نہیں کراتے ان موضع جات میں جمعہ بندی اور نمبرداری کھاتہ وغیرہ کے علاوہ کمرشل ایریاز میں ریونیو کے واجب الادا کی دوکانوں ،احاطوں ودیگرایریاز کو سیل کر دیں۔ آئندہ اجلاس تک ریونیو ریکوری کو سو فیصد مکمل کی جائے۔