46

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں بلیک ڈے27اکتوبر کے حوالے سے

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں بلیک ڈے27اکتوبر کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ،ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس سعد صہیب سرور، سی ای او ایجوکیشن خوشاب رانا شبیر احمد صابری،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل،ڈاکٹر طاہر حیات ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، محمد کامران شاہد محکمہ سول ڈیفنس،محمد نوید جوئیہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول نےاجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ27اکتوبر بروز سومواربلیک ڈے کے حوالے سےایک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامراور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی کریں گی ۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر ڈی پی او آفس چوک میں اختتام پذیر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کےاُوپر ہونےوالے مظالم،ظلم وستم اور بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ سی ای اوایجوکیشن مختلف سکولوں کےاساتذہ اور بچوں سمیت ریلی میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر سکولوں کے طلباءملی نغمے تقاریر ،ٹیبلوپیش کریں گے ۔سی ای او ایم سیز ،ستھرا پنجاب کے افسران صفائی کے انتظامات سنبھالیں گے علاوہ ازیں دیگر محکموں کو بلیک ڈے کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں