82

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ کالج آف کامرس ساہیوال کے ریٹائرڈ اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک یادگار اور پُر وقار تقریب مقامی ریستوران میں

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ کالج آف کامرس ساہیوال کے ریٹائرڈ اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک یادگار اور پُر وقار تقریب مقامی ریستوران میں منعقد کی گئ۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر اکرم ثاقب نے کی۔ یہ تقریب وفا، محبت اور احترامِ اساتذہ کی ایک مثالی اور دل آویز محفل تھی، جس میں کالج کے اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ شہر کی معزز و مقتدر شخصیات نے بھی شرکت کر کے چار چاند لگا دیے۔اس پروقار تقریب کےمہمانِ خصوصی سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز نے اپنے خطاب میں ریٹائرڈ اساتذہ کرام کو علم و تربیت کی دنیا کے درخشاں ستارے قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اساتذہ کرام نے اپنی پوری جوانیاں درس و تدریس کی خدمت میں وقف کر کے علم کی شمع کو روشن رکھا، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ریٹائرڈ اساتذہ میں ریاض شامی، مسعود فریدی، عرفان بشیر، غلام رسول، مصطفیٰ شاکر اور محمد احمد شامل تھے، جن کی بزرگانہ موجودگی نے محفل کو وقار بخشا۔پرنسپل اکرم ثاقب نے اپنے استقبالیہ کلمات میں تمام معزز مہمانوں اور اساتذہ کرام کا قلبی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اساتذہ ادارے کا فخر اور سرمایہ ہیں۔تقریب میں اساتذہ فرزند علی، ڈاکٹر میاں وقاص اشرف، میاں یاور علیم، سہیل انور، حافظ ریاض، عمران مشتاق، ظفر حسین بھٹی، محمد مدثر، مسعود احمد اور دفتری عملہ راؤ عزیر، سلمان محسن اور عمار اسلم نے شرکت کر کے اخوت، یگانگت اور استادی روایت کو مزید مضبوط کیا۔تقریب کے اختتام پر محترم فریدی نے دعا کرائی کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس ساہیوال ترقی کی نئی منازل طے کرے اور اساتذہ کرام کے مابین محبت، اتحاد اور احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں