سرگودہا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت نڑواڑی گارڈن خوشاب کی بحالی سے متعلق فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خوشاب سہیل رانجھا ڈی ایف او اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نڑواڑی گارڈن میں بیشتر تعمیراتی و بحالی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ پارک کے راستے کی بحالی، لائٹس کی تنصیب، گھاس اور شجرکاری کا عمل تقریباً مکمل ہےجبکہ عوامی سہولت کے لیے بینچز اور دیگر تزئینی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ نڑواڑی گارڈن کو عوام کے لیے ایک مکمل تفریحی اور سرسبز مقام کے طور پر جلد فعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 1928ء میں قائم یہ تاریخی باغ خوشاب شہر کی ثقافتی پہچان رکھتا ہے، اس کی اصل خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے شہریوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے والا مقام بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ سڑک کی بحالی کے ساتھ گارڈن کے اطراف صفائی اور سیکیورٹی کے بہتر انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]