بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سموگ پالیسی پر عمل درآمد کے لیے متحرک
سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کی زیر نگرانی ٹیموں کی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کاروائی
فیصل آباد روڈ اور دیپالپور روڈ پر خلاف ورزی پر 5 گاڑیاں تحویل میں لے کر بند کروا دی گئیں
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سموگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید
سموگ کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر
فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر
ڈرائیورز کو سموگ کے نقصانات اور تدارک بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ احمد عثمان جاوید
گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور صاف اور فٹ گاڑیوں کا استعمال یقینی بنائیں۔ احمد عثمان جاوید