37

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت چیف منسٹر انیشی ایٹو، کے پی آئیز (KPIs) اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

بہاولنگر()
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت چیف منسٹر انیشی ایٹو، کے پی آئیز (KPIs) اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کی کارکردگی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی سہولت کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات تیز کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انیشی ایٹو عوامی فلاح کے لیے ہیں اور ان پر مؤثر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں