41

*آخرت میں ہمارا امتحان اوپن بک اگزامینیشن* انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*آخرت میں ہمارا امتحان اوپن بک اگزامینیشن*

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی اپنا عقیدہ چھوڑنے کا سوچتا بھی نہیں اور نہ کوئی اپنے آپ کو غلط سمجھتا جبکہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ حکمت مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے جہاں سے پائے لے لے(حدیث)

آخرت کے جس امتحان کی تیاری ہم کر رہے ہیں اس امتحان کا تو اللہ تعالی نے پیپر بھی اووٹ کر دیا ہے مذید یہ کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو سبھی سوالوں کے جوابات بھی بتلا دیئے ہیں۔ اتنی سہولتوں کے بعد بھی اگر کوئی اس امتحان میں فیل ہو جائے تو آف ہے ان لوگوں پر کیا یہ لوگ عقل نہیں رکھتے۔

آخرت کے سبھی سوالات اور ان کے جوابات اس خالق کائینات نے خود ہی بتلا دیئے ہیں مذید برآں ہمارے اور آپکے ہادی نے اپنی اسوہ حسنہ میں ان سب سوالات کے جوابات اپنی زندگی میں پریکٹیکل کرکے بھی دیکھا دیئے ہیں مگر افسوس صد افسوس ہم نادان اسٹوڈنٹ ہیں کہ پیپر دے کر جانے والوں سے ملتے بھی ہیں مگر ہم ان سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھتے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم نے اپنے قول و فعل سے ایک اچھے معلم کی طرح گس پیپرز بھی اپنے اقوال میں بیان کر دیئے ہیں۔ اب بھی اگر فطین لوگ اپنے ناکام پیش رووں کی اندھی تقلید کرتے ہوئے گہرے اندھے کووں میں چھلانگیں لگاتے رہیں تو انھیں کون بچا سکتا ہے صرف ایک نقطے پر بات ختم کرنا چاہتا ہوں۔

سورہ اعراف میں ذکر ملتا ہے کہ جنت اور دوزخ کے درمیان اعراف نامی ایک دیوار ہوگی اور کچھ لوگ جو ابھی جنت میں تو نہ گئے ہونگے مگر جنت کے امیدوار ہونگے اور وہ جنتیوں کو بھی دیکھ رہے ہونگے اور دوزخ میں موجود کچھ لوگوں کو پہچانیں گے اور انھیں مخاطب کر کے کہیں گے کہ اے فلاں آپ تو اچھے لوگ تھے تو تم کیوں دوزخ میں گئے وہ دوزخی جواب دیں گے کہ ہم نماز نہ پڑھتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ اکبر یہ نظارہ بھی تصور کر کے اکثر لوگ ابھی بھی نماز نہیں پڑھتے جس کا منطقی نتیجہ ہماری نظروں کے سامنے ہے کہ ہماری مساجد بے آباد ہیں اور مارکیٹیں اور بازا بھرے پڑے ہیں۔

نبی کریم سے کسی صحابی نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم جنت میں میں آپکی رفاقت چاہتا ہوں تو آپ رحمت للعالمین نے فرمایا کی تم سجدوں سے میری مدد کرو۔

وما علینا الا البلاغ المبین

داعی الی الخیر
احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
آخرت میں ہمارا امتحان اوپن بک اگزامینیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں