November 17, 2026

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود) بیوٹیشنز کے حوالے سے ایک ‘بیوٹی کنسرن، کے تعاون سے معلوماتی اور تربیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین بیوٹیشنز

IMG-20251024-WA0292

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود) بیوٹیشنز کے حوالے سے ایک ‘بیوٹی کنسرن، کے تعاون سے معلوماتی اور تربیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین بیوٹیشنز کو جدید فیشن، بیوٹی ٹرینڈز اور ڈیزائننگ کی نئی جہتوں سے روشناس کروانا تھا۔ اس تقریب میں نہ صرف مقامی بلکہ دیگر شہروں سے آنے والے ماہرین نے بھی بھرپور شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی خصوصی وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی نے ورکشاپ میں بہترین کارکردگی کی حامل خواتین کو شیلڈ ڈپلومہ اور اسناد دیں۔
میک اپ ایکسپرٹ شعیب غوری اور معروف بیوٹیشن ڈاکٹر انمول نے خصوصی شرکت کی۔انہوں نے اپنے تجربات اور مہارت کا تبادلہ کرتے ہوئے شرکاء کو جدید میک اپ ٹیکنیکس، ہیئر اسٹائلنگ اور سکن کیئر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پروگرام کے دوران لائیو ڈیمانسٹریشنز بھی دی گئیں جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔پروگرام میں معروف بیوٹیشن نصرت اور عائشہ سمیت خواتین بیوٹیشنز نے بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے اس موقع کو نہ صرف سیکھنے کا ذریعہ قرار دیا بلکہ ایک مثبت پیشہ ورانہ سرگرمی بھی کہا۔ منتظمین کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے والے ماہرین اور بیوٹیشنز کو تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف مقامی بیوٹیشنز کی مہارت کو نکھارتی ہیں بلکہ انہیں خود اعتمادی اور ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔