خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی قیادت میں سرگودھا چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران ، پیر سید
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی قیادت میں سرگودھا چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران ، پیر سید حیدر رضا نقوی گروپ لیڈر منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، وزیر آباد اور چوہدری عامر عطا باجوہ صدر( یو بی جی ایف پی سی سی آئ) پنجاب کی خوشاب چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے مقامی ریسٹورنٹ میں آمد۔تقریب میں صدر پنجاب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عامر عطا باجوہ کی قیادت میں سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خوشاب کے نو منتخب چیئرمین ملک حق نواز جوئیہ، صدر اکرام اللہ خان،جنرل سیکرٹری عثمان خان ، سینئر نائب صدر ذکا اللہ خان، نائب صدر فیصل نوید، ایگزیکٹو ممبران چوہدری عنصر علی اور حسین شاہ سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔
اس موقع پر ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن ملک شاکر بشیر اعوان اور دیگر شرکاء نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خوشاب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خوشاب کے عہدیداران کی طرف سے ایک پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیاگیا۔