86

چیئرمین سندھ ہندو کونسل دیوان سورج کوہستانی کا جنم بھومی سري کا دورہ رپورٹ وجئے کمارواسونی انٹر نیشنل دعا أن لائین نیوز

چیئرمین سندھ ہندو کونسل دیوان سورج کوہستانی کا جنم بھومی سري کا دورہ
رپورٹ وجئے کمارواسونی
انٹر نیشنل دعا أن لائین نیوز

چیئرمین سندھ ہندو کونسل دیوان سورج کوہستانی آج اپنی جنم بھومی سري پہنچے، جہاں انہوں نے رتناڻي خاندان کے پیارے منگل داس رتناڻي کے گھر منعقد گرو جی کے اکنڈ پاٹھ صاحب میں شرکت کی۔

اس موقع پر دیوان سورج کوہستانی نے گرو صاحب کے در پر حاضری دی اور عقیدت کے ساتھ دعائیں کیں۔ انہوں نے بھائی منوج کے روح پرور کیرتن کو سماعت فرمایا اور مقامی برادری کے افراد سے پرخلوص ملاقات بھی کی۔

چیئرمین سندھ ہندو کونسل نے اس موقع پر کہا کہ:

> “یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنی جنم بھومی واپس آکر اپنے لوگوں کے درمیان ہوں۔ ہماری شناخت، روایات اور مذہبی ہم آہنگی ہی سندھ کی اصل طاقت ہے۔”

آخر میں دیوان سورج کوہستانی نے منگل داس رتناڻي اور ان کے پورے خاندان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محبت، عقیدت اور احترام کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں