عمرکوٹ: پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کے تحت ضلع انتظامیہ کی جانب سے آگاہی واک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ضلع انتظامیہ عمرکوٹ، روٹری کلب عمرکوٹ اور مختلف سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون سے پولیو کے خاتمے، اس سے بچاؤ اور عوامی شعور کو اجاگر کرنے کے مقصد کے لیے ایک بڑی واک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ سے پریس کلب عمرکوٹ تک نکالی گئی، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وَن جاوید احمد ڈاہری نے کی، اس موقع پر ڈی ایس پی عمرکوٹ تصور جت، تعلیم کے محکمے کے افسر زمان کوسو، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجیہ کمار، کمیونیکیشن آفیسر ارباب منگریو، روٹری کلب عمرکوٹ کے پریم بنجارا، مختلف اسکولوں کے اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں طلبہ شریک تھے۔ شرکاء کے ہاتھوں میں آگاہی بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز تھے جن پر پولیو کے خاتمے سے متعلق پیغامات درج تھے۔
شرکاء نے مارچ کے دوران نعرے لگائے،“پولیو کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی”
“صحت مند پاکستان – پولیو فری پاکستان”
“بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وَن جاوید احمد ڈاہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں، تاکہ آنے والی نسلوں کو معذوری جیسے دائمی خطرے سے بچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ، روٹری کلب اور سماجی تنظیمیں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں، اس موقع پر روٹری کلب کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح پولیو کے خاتمے کے مشن میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور بچوں کی صحت سے متعلق ہر کوشش میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ریلی کے اختتام پر طلبہ کے لیے آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں پولیو ویکسین کی اہمیت اور اس کے عالمی سطح پر خاتمے سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، اس موقع پر روٹری کلب عمرکوٹ کے نمائندے ڈسٹرکٹ پبلیکیشن کو چئر پریم بنجارا، ونود کمار، مسرو اقبال، مزمل اقبال ادیپوری، زمان کھوسو اور مناف شاھ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔