56

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انفورسمنٹ ٹیموں کی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انفورسمنٹ ٹیموں کی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیموں نے شہر کے متعدد بازاروں میں چیکنگ کی اور تجاوزات کرنے والی دکانوں کے سامان کو تحویل میں لے لیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کو عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، دکاندار کاروباری سرگرمیوں کے دوران زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوام کے لیے دشواری کا باعث نہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں