67

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں طبی سہولیات عوام کی دہلیز تک

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں طبی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں مصروف، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں دور دراز علاقوں تک بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے کہا ہے کہ موبائل ہیلتھ یونٹس، ڈور ٹو ڈور میڈیکل سروسز پہچا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو علاج کے لیے دور دراز سفر نہ کرنا پڑے، دیہی علاقوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو صحت عامہ کی فراہمی کے لیے تربیت یافتہ طبی عملہ گھر گھر جا کر خدمات فراہم کر رہا ہے، اس پروگرام کے تحت نہ صرف علاج بلکہ بیماریوں سے بچاؤ، غذائیت اور حفظانِ صحت کے حوالے سے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں