37

*ریلوے پھاٹک سے متصل اراضی کیلۓ دو دھڑوں میں رسہ کشی جاری* *شہریوں کی طرف سے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

*ریلوے پھاٹک سے متصل اراضی کیلۓ دو دھڑوں میں رسہ کشی جاری*
*شہریوں کی طرف سے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

میلسی (محمدمختارسولگی)ریلوے پھاٹک سے متصل اراضی پر قبضہ کیلۓ دوگروپ آمنے سامنے ہیں۔ گزشتہ دنوں ریلوے حکام نے اراضی پر بیٹھے سبزی فروشوں کی جانب سے منتھلی نادینے اور محکمہ ریلوے کو عدالتی معاملات میں الجھانے کے سبب زمین کو سبزی فروشوں، فروٹ فروشوں، مرغی فروشوں اور دیگر پھٹے، رہڑھی والوں سے واگزار کرواکر شجرکاری کردی گٸ تھی۔ اب دوبارہ ریلوے کی اس خالی پڑی اراضی پر قبضہ کیلۓ ان عارضی قبضہ گروپوں کے دو دھڑوں میں دوبارہ رسہ کشی جاری ہے ۔انتظامیہ ،سول سوسائٹی، ممبران اسمبلیسمیت تمام ذمہداران ریلوے پھاٹک اور ریلوے لاٸین کے ساتھ پڑی دوسری ریلوے اراضی، ریلوے رولز کےخلاف قائم عارضی اور پختہ دکانات کیلۓ وقتاً فوقتاؐ اپنے چہیتوں کو دینے ، نشاندہی پر واگزار کرنیکے جاری تماشہ کو ختم کروائیں۔ ریلوے کی اس اراضی پر گرین بیلٹ بناکر شہر کو خوبصورت بنانیکی طرف قدم بڑھاٸیں۔ ریلوے لاٸین، ریلوے پھاٹک اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کیاجائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں