66

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر (بیورورپورٹ)سکھر کی ہونہار طالبہ زرین فاطمہ نے سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر کی ہونہار طالبہ زرین فاطمہ نے سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے فارن سروس آف پاکستان میں اپنی تعیناتی یقینی بنالی۔ ان کی اس کامیابی پر سکھر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ علمی و سماجی حلقوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے زرین فاطمہ کی شاندار کامیابی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا اور کہا کہ زرین فاطمہ نے اپنی محنت اور لگن سے سکھر کا نام روشن کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “زرین فاطمہ کی فارن سروس میں تعیناتی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ سکھر کے شہریوں کے لیے فخر کی بات ہے۔چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے مزید کہا کہ سکھر کی نوجوان نسل کو زرین فاطمہ کی کامیابی سے حوصلہ لینا چاہیے، کیونکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ محنت، استقامت اور عزمِ مصمم کے ساتھ کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب، زرین فاطمہ نے اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کامیابی اپنے والدین کے نام کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ سب کچھ والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ممکن ہوا۔انہوں نے نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی صرف انہی کو ملتی ہے جو پابندی، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ مسلسل محنت کرتے ہیں۔زرین فاطمہ نے مزید کہا کہ سکھر کے طلبہ کو چاہیے کہ وہ شہر کے علمی و ادبی ورثے سے فائدہ اٹھائیں، بالخصوص میر معصوم شاہ لائبریری جیسے علمی خزانے کو اپنی تعلیم اور تیاری کے لیے استعمال کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فارن سروس میں اپنی خدمات کے دوران پاکستان کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں