30

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوش

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوش اور پنجاب رورل میونسپل سروسز کی زیرنگرانی ماڈل ویلج رنگپور بگھور،وڑھی پناہ خیل،وڑھی چراغ خیل کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
94 کروڑ 30 لاکھ کی خطیر رقم سے رنگپور بگھور،وڑھی پناہ خیل اور وڑھی چراغ خیل کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔
رنگپور بگھور کی واٹر سپلائی،پی سی سی سلیب، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اینڈ سینیٹیشن اور پی سی سلیب کا کام اسی پراجیکٹ کے تحت مکمل ہوگا اور رنگپور بگھور ایک مثالی گاؤں بن کے ابھرے گا۔ کوآرڈینیٹر انجئینر ملک طاہر ندیم بگھور کے مطابق انشاءاللہ جلد وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات وایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور اسکا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں