خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ضلعی امن وامان کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،سیکیورٹی برانچ آفیسر کے علاوہ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے شرکت کی۔ ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی نے ضلع خوشاب میں امن و امان کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور امن کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسی کے حوالے سے علماء کرام کو آگاہ کیااور کہاکہ علماء اکرام امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کے بغیر معاشرے میں امن ناممکن ہے علماءکرام کا امن کے قیام کےلئے حوالے سے ہمیشہ سے مثالی کردار رہا ہے ۔ انہوں نےکہاکہ شہر کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔اُنھوں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ اور امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جا رہی ہے ۔علماءکرام کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہے ان کی تجاویز کی روشنی میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں مدد ملی، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں ۔اجلاس میں موجود تمام علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ضلع خوشاب میں امن وامان اور دیگر انتظامات کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ضلعی انتظامیہ خوشاب کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کرائی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]