خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب کے قابل فخر سپوت ہرلعزیز نوجوان قانون دان ملک شاہد اقبال بگھور کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان مقررہونے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ اس حوالے سے فخر خوشاب ،معروف سماجی شخصیت سابق نائب ناظم
سیٹھ محمد الیاس تبسّم نے ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کے دفتر میں جاکر انہیں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان بننے پر مبارکباددی اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ ملک شاہد اقبال بگھور نے ان کی تشریف آوری او نیک تمناوں کے اظہار پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور اور سابق نائب ناظم نورپورتھل سیٹھ محمد الیاس تبسم دونوں کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے ۔ ان کا شمار ضلع خوشاب کی نامور سماجی شخصیات میں ہوتا ہے ۔ ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کی بطور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب اور سیٹھ محمد الیاس تبسم کی بطور نائب ناظم نورپورتھل گرانقدر خدمات ہیں ۔ دونوں ہردلعزیز شخصیات عوامی سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں اور علاقہ بھر میں بہت مقبول ہیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]