ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے مقامی جوڈیشل جیل کا دورہ کیا قیدیوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور انہیں کھانا بھی فراہم کیا
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے راحت اسودگی اور اسانیوں کا وسیلہ بننا ہی انسانیت کی خدمت ہے
انسانیت عظیم نسبت ہے جو تمام رشتوں سے بلند ہے اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے
ڈی ایس پی سرکل رانا ظہور احمد نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ میں علاقہ کے سب سے بڑے ہمدرد حاجی سعید احمد اور دنیا بھر کے خدمت گاروں کو سلام پیش کرتا ہوں عالمی حالات کے تناظر میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے انسانیت کی خدمت کا جذبہ رنگ مذہب اور تعصب سے بالاتر ہے
انسانی ہمدردی عبادت کے مترادف ہے اور یہی سب سے بڑی خدمت ہےقیدیوں نے جیل کی حالت زار خصوصا واش روم کی ابتر صورتحال سے اگاہ کیا جس پر حاجی سعید احمد نے ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی بھی موجود تھے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]