54

اوکاڑہ ۔۔۔جاوید۔راھی بیورو چیف ۔۔ایک نام تھا میاں اس ضلع میں چوہدری عبد الرشید نک نیم بوٹی۔۔درد دل رکھنے والی یہ شخصیت لڑکپن میں ھی سیاسی

اوکاڑہ ۔۔۔جاوید۔راھی بیورو چیف ۔۔ایک نام تھا میاں اس ضلع میں چوہدری عبد الرشید نک نیم بوٹی۔۔درد دل رکھنے والی یہ شخصیت لڑکپن میں ھی سیاسی سوجھ بوجھ کی کیفیت میں یہاں کی ضرورت بنگئ۔چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب چنے گئے تو اوکاڑہ میں ان کو مقامی مارکیٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ۔انہوں نے بڑی دانشمندی اور جاں فشانی سے اس قلم دان کو سنبھالا اور اپنے دائرہ اختیار میں انے والے کاموں کو ایمانداری سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر داد تحسین حاصل کی ۔سرکاری وغیر سرکاری حلقوں میں میاں صاحب کی عزت وتکریم میں اضافہ ھوا۔ان کے ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں ھونے والی آمدنی میں آدھے سے زیادہ حق نادار اور مستحق افراد کا چلا آ رھا ھے۔آپنی والدہ کے نام سے دو بڑے فری جنرل ھسپتال قائم کیے جن میں سینکڑوں مرد ۔خواتین و بچوں کا فری علاج
ھوتاھے۔علاوہ ازیں غریب بچیوں کے لے جیہہز اور ایسے ھی رفاعامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ مختص کر رکھا ھے میاں عبد الرشید نے۔اوکاڑہ اور دوسرے کئ بڑے اضلاع میں لنگر خانے قائم رھے ھیں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں مستحقین کھانا کھاتے ھیں اوکاڑہ میں چلنے والا لنگر خانہ ضلع کچہری کے آغاز میں ھے۔یہاں ھر کسی کوپیٹ بھرنے کی فراہمی میسر ھے۔اس لنگر خانے کو میاں محمد جمیل اپنی نگرانی میں چلاتے آرھے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں