November 17, 2026

وڑچھہ (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن

IMG-20251023-WA0169

وڑچھہ (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن سالٹ مائنز وڑچھہ میں 100 کے وی سولر پلانٹ اور جمبو ڈرل کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی انجینئر اسد احمد اور پرنس آف دامن مہاڑ الحاج میاں محمد منیر سمیت اعلیٰ افسران اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔ چیف گیسٹ
انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے پنڈال میں پہنچنے پر سرپرستِ اعلیٰ سی بی اے یونین وڑچھہ میاں آفتاب الحسن، جنرل سیکرٹری سی بی اے یونین اللہ بخش، میاں طاہر منیر اور دیگر میزبانوں نے ہار پہنا کر پرجوش استقبال کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قائدآباد حسیب الرحمان، میاں امجد منیر، جنرل مینیجر ایچ آر محترمہ عازیہ شعیب، ڈی جی ایم ایڈمن اختر علی، ڈگم سالٹ فاروق خان، ڈی جی ایم رانا تنویر اشرف، جنرل سیکریٹری ھیڈ آفس یونین اسلام آباد حاجی رائے مظہر اقبال کھرل، تحصیل کوآرڈینیٹر قائدآباد ملک حماد بگھور، ملک گل داد خان بگھور، ملک شیر امیر اتراء، ملک غلام جعفر بگھور، انجئنیر ملک طاہر بگھور اور ملک سکندر بگھور سمیت علاقہ بھر کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
افتتاحی تقریب میں انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے جدید سولر پلانٹ اور جمبو ڈرل کی تنصیب کو خوشاب کے معدنی وسائل کے بہتر استعمال اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشاب کی معدنی دولت کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی معیشت میں مؤثر حصہ دار بنانا ہمارا عزم ہے، سولر پلانٹ کا قیام ماحول دوست توانائی کی سمت ایک عملی قدم ہے جس سے وڑچھہ مائنز کے پیداواری عمل میں نئی جان پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دامن مہاڑ کو منرل اکنامک کوریڈور بنانے کے مشن پر گامزن ہیں، تاکہ یہ علاقہ ترقی اور روزگار کا مرکز بنے، یہ منصوبے نہ صرف خوشاب بلکہ پورے شمالی پنجاب کی معاشی سمت بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔