لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار سی ای او ایجوکیشن لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ لیہ کے سرکاری تعلیمی ادارے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں ۔ سی ای او ایجوکیشن کے احکامات کے مطابق تعلیمی اداروں کی عمارات کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ طلباء کو بہترین اور پرکشش تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ چنانچہ اس ضمن میں گورنمنٹ بوائز ہائ سکول دین پور کی انتظامیہ نے دلکش نقش و نگار، دیدہ زیب رنگ اور فنکارانہ مہارت سے سکول کی عمارت کو خوبصورت پینٹنگز کے ذریعے ٹرین کی شکل دے دی ہے ۔ سی ای او ڈاکٹر محمد قیوم خان نے سکول ہذا کے وزٹ کے دوران سکول انتظامیہ کی ادارے کی تزئین و آرائش کے لیے شاندار کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ طلباء کی طرف سے سکول کی عمارت کے اس خوبصورت روپ کی پذیرائی کی جا رہی ہے اور ان میں پرکشش تعلیمی ماحول میں تحصیل علم کا جذبہ فروغ پا رہا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]