جھنگ ( ) رائل سولر انرجی نے جھنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل سولر انورٹر اور لیتھیم بیٹریاں متعارف کروا دیں، جو توانائی کے متبادل ذرائع میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ان جدید مصنوعات سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ زرعی اور صنعتی شعبے کے افراد بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس سلسلے میں نونی سولر ٹریڈرز ایوب چوک جھنگ میں ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں شہر بھر سے تاجر برادری، انجینئرز اور توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سی ای او نونی سولر زاہد اسلام نونی، منیجنگ ڈائریکٹر محمد عثمان، رائل سولر انرجی کے نیشنل سیلز منیجر محمد حماد، ریجنل سیلز منیجر احسن اعجاز، محمد حفیظ، انجینئر کاشف، جاپان سولر کے حامد یعقوب، ماڈرن سولر کے چوہدری عبدالرزاق، A2Z سولر کے مدثر رحمن، HAH سولر کے محمد شہباز اور انجمن تاجران جھنگ کے نمائندے شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب کے دوران شرکاء کو رائل سولر انرجی کی جانب سے متعارف کروائے گئے جدید سولر انورٹرز اور لیتھیم بیٹریوں کے فنی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل سیلز منیجر محمد حماد نے کہا کہ رائل سولر انرجی جدید ٹیکنالوجی اور صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سستے، پائیدار اور مؤثر سولر انورٹرز مارکیٹ میں متعارف کروا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور توانائی کے بحران کے پیش نظر سولر انرجی مستقبل کا واحد پائیدار حل ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں رائل سولر انرجی کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور قیمتی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
ملک سیف الرحمان جسرا — قانون، کردار اور خدمت کا روشن استعارہ
سرگودھا میں اکلوتے بیٹے کی موت ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھنے کا باعث بن گئی۔۔۔!
شگفتہ اعجاز 5 مئی 1971 کو پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئیں
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا۔سابق اسرائیلی وزیراعظم
آزاد کشمیر الیکشن: اطلاع ہے کہ ن لیگی امیدوار کی فائرنگ سے پی پی کارکن جاں بحق ہوا۔بلاول کا الزام