November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)مائیکروفنانس بینک کی مبینہ زیادتی شہری کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، جمع کرایا گیا سونا قبل از وقت نیلام حکام سے انصاف

Screenshot_2025-10-20_185728

سکھر(بیورورپورٹ)مائیکروفنانس بینک کی مبینہ زیادتی شہری کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، جمع کرایا گیا سونا قبل از وقت نیلام حکام سے انصاف کی اپیل سکھر سبزی منڈی کے رہائشی غلام قادر ابڑو نے مائیکروفنانس بینک کی جانب سے مبینہ طور پر ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے قبل سونا نیلام کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔غلام قادر ابڑو نے اپنے ساتھیوں غلام نبی ملک، مظہر ابڑو اور امتیاز ابڑو کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے شہری کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔احتجاجی شہری غلام قادر ابڑو نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 31 جنوری 2024 کو مائیکروفنانس بینک سے قرض لینے کی غرض سے 6.730 گرام سونا بینک میں گروی رکھا اور اس کے عوض 36,500 روپے قرض کی رقم حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ بینک کی جانب سے ادائیگی کی آخری تاریخ گزرنے سے قبل ہی ان کا سونا نیلام کر دیا گیا، جو سراسر ناانصافی ہے۔ غلام قادر ابڑو نے الزام لگایا کہ بینک انتظامیہ نے انہیں نہ کوئی پیشگی اطلاع دی اور نہ ہی واپسی کا موقع، بلکہ ان کا قیمتی سونا بلاجواز فروخت کر دیا۔انہوں نے اعلیٰ حکام، بینک انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، اور ان کا سونا فوری طور پر واپس دلایا جائے۔غلام قادر ابڑو کا کہنا تھا کہ اگر ان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ عدالت اور دیگر فورمز سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔