November 17, 2026

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو

Screenshot_2025-10-20_185728

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپوں میں جھگڑا، جھگڑے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ اک شخص جاں بحق،ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ نواحی گاؤں 155 تھری ایل میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جھگڑے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے زخمی افراد کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا جہاں لیاقت کو تشویشناک حالت میں بہاول پور ریفر کیا گیا مگر لیاقت نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ 40 سالہ منیر کی بازوں اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں دوسری جانب مقامی پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ابتدائی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔