پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور
پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے الیکٹرک بسوں کا اجراء ایک انقلابی اور دوررس اقدام ہے جو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ شہریوں کو جدید، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولیات بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے بہترین اقدامات کی وجہ سے اب پسماندہ اور دورافتادہ علاقے ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں۔ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ جدید دنیا کے ہم قدم پاکستان کی تصویر پیش کرتا ہے۔ اس منصوبے سے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی، کاربن اخراج میں کمی اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی کوششوں سے ان کے حلقہء نیابت کے علاقے بھی حکومت کے اس عوام دوست منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ضلع خوشاب کے شہریوں کو بھی جلد یہ سہولت میسر ہوگی تاکہ وہ صاف ستھرا، پرسکون اور جدید سفر کا تجربہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے حکومتِ کے اس اقدام کو عوام دوست اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نئے دور کے جدید پاکستان کی عکاسی کرتا ہے۔