سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول شہید گنج سکھر کے سینئر ٹیچر، معروف ماہر تعلیم اور شہر کی سماجی شخصیت
سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول شہید گنج سکھر کے سینئر ٹیچر، معروف ماہر تعلیم اور شہر کی سماجی شخصیت افتخار الدین شیخ اور سینئر ٹیچر نصر اللہ سومرو اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے گزشتہ روز ریٹائرڈ ہوگئے اسکول میں منعقدہ خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے افتخار الدین شیخ نے کہا کہ علم و تعلیم ایک نور اور روشنی ہے جس سے جہالت کی تاریکیوں کو دور کیا جاسکتا ہے آج میں اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہورہا ہوں اس موقع پر یہ اعزازی تقریب میرے لئے شاندار یادگار رہے گی پروقار الوداعی تقریب کو سجانے والے اساتذہ، میرے برادران اور جملہ منتظمین کا قلب صمیم کے ساتھ شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایسی پیار بھری خوبصورت تقریب منعقد کی۔ ہیڈ ماسٹر علی اکبر مہر، صابر بھٹی، غلام مصطفی، عرفان بھٹو، سیف اللہ، عبدالوہاب، زاہد حسین، نصر اللہ سومرو، عامر آرائیں، شاہد جعفری، حافظ عاطف شاہ، شاہد میمن، محمد فیصل میمن، محمد یوسف، سلیم مہر، ریاض الحسن ، نیاز احمد شیخ، غلام فرید قاضی، قربان علی مہر، حماد الدین، محمد شہزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔ افتخار الدین شیخ نے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب میں کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز علم ہی کے اندر مضمر ہے قومیں ہمیشہ اسکولوں اور درسگاہوں سے ہی سنورتی ہیں معماران قوم معماران ملت ہی تعمیر ملت کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عظیم قوموں کے عقب میں ان کے عظیم ٹیچرز کا ہی دست شفقت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کتنے خوش نصیب اور خوش قسمت ہیں کہ ہمارے حصے میں پیغمبری پیشہ آیا ہے ہم مسلمان ہیں ایک عظیم مشن اور کاز کےلئے منتخب ہوئے۔ کائنات کے اس عظیم معلم اعظم، رہبر انسانیت، محسن انسانیت حضور نبی کریم کی ہی اعلیٰ و ارفع تعلیمات ہیں جنہوں نے بھٹکی ہوئی انسانیت کےلئے رشد و ہدایت کا منبع بن کر ایک اہم مرکز و محور بن کر دنیا کی کایا پلٹ دی علم و عرفان کے ایسے دریا بہائے جو آج ہم تک پہنچے اور ہم اساتذہ اس دریائے علم و عرفان سے نئی نسل اور بچوں کو شاگردوں کو سیراب کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر علی اکبر مہر اور سینئر اساتذہ کرام اور دیگر مہمانان گرامی نے کہا کہ عزت و تکریم کے ساتھ ریٹائرڈمنٹ حاصل کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ افتخار الدین شیخ کا نام تعلیمی میدان میں ایک درخشاں ستارے کا نام ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری خلوص اور لگن کے ساتھ ادا کئے تعلیم کے میدان میں افتخار الدین شیخ اور نصراللہ سومرو کی فرض شناس خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مقررین نے کہا کہ افتخار الدین جیسے اچھے ماہر تعلیم اور بہترین ٹیچرز اچھے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں وہ ایک اچھے استاد، محنتی ٹیچر، ماہر تعلیم ایک اچھے منتظم با اخلاق، تحمل مزاج باکردار اور بزرگوں و اسلاف جیسی یادگار شخصیت کے مالک ہیں ان کا درس و تدریس کا دورانیہ انتہائی خوشگوار اور شاندار رہا شرافت اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ انہوں نے اپنی گورنمنٹ جاب بااحسن و خوبی مکمل کی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا الوداعی تقریب میں بااعزاز افتخار الدین شیخ اور نصر اللہ سومرو کے موقع پر ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ نے دونوں ریٹائرڈ ہونےوالے اساتذہ کو سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر تحائف پیش کئے اس موقع پر شرکائے تقریب کےلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔