سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیری)سندھ کے نامور ادیب، مصنف اور سابق ہوم سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر بدر الدین اجن نے اپنی علمی و ادبی خدمات کے
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیری)سندھ کے نامور ادیب، مصنف اور سابق ہوم سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر بدر الدین اجن نے اپنی علمی و ادبی خدمات کے تسلسل میں اپنی تحریر کردہ کتابیں اسلامیہ سائنس کالج سکھر کو بطور عطیہ پیش کر دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر بدر الدین اجن نے اسلامیہ سائنس کالج سکھر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات، خصوصاً لائبریری اور سائنس لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد رند نے انہیں کالج کے تعلیمی معیار، طلباء کی کارکردگی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر بدر الدین اجن نے کالج انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کی ترقی کی بنیاد ہے اور کتاب سے بڑھ کر انسان کا کوئی بہتر رفیق نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر بدر الدین اجن نے اپنی تحریر کردہ سولہ کتابوں میں سے دس نایاب کتب بطور عطیہ کالج کی لائبریری کے حوالے کیں تاکہ طلباء ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے کالج کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد رند نے ڈاکٹر بدر الدین اجن کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔یہ اقدام سکھر کے تعلیمی اور علمی ماحول کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طلباء میں مطالعے اور تحقیق کا رجحان مزید بڑھے گا۔