November 17, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) سعودی عرب میں مقیم تھل کی ہردلعزیز معروف سماجی شخصیت صدیق اکبر کے چھوٹے بھائ محمد رمضان رشتہء

IMG-20251021-WA0584

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) سعودی عرب میں مقیم تھل کی ہردلعزیز معروف سماجی شخصیت صدیق اکبر کے چھوٹے بھائ محمد رمضان رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں جسٹس (ر) کاظم علی ملک اور ان کے صاحبزادے ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجرنے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ شادی کی اس تقریب میں سوشل ورکر صدیق اکبر کی برادری سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ شرکاءے تقریب نے محمد رمضان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ ہردلعزیز سماجی شخصیت صدیق اکبر کا کہنا تھا کی میرے چھوٹے بھائی محمد رمضان کی شادی کی تقریب میں جناب جسٹس (ر) کاظم علی ملک اور سابق مشیر وزیر اعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجدرضا گجر کی خصوصی شرکت سے جہاں ہماری خوشیوں کی رونق دوبالا ہوئ ہے وہیں ہماری عزت افزائ بھی ہوئ ہے جس پر ہم ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔