November 17, 2026

فیصل آباد سے افغان مہاجرین کا انخلا مکمل، شہر کو کلیئر قرار دے دیا گیا

Screenshot_2025-10-20_185728

فیصل آباد سے افغان مہاجرین کا انخلا مکمل، شہر کو کلیئر قرار دے دیا گیا

فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد میں مقیم تمام افغان مہاجرین کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد شہر کو افغان مہاجرین سے مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

ابتدائی فہرست کے مطابق شہر میں 413 افغان شہری مقیم تھے، تاہم سرچ آپریشن کے دوران مزید 35 افغان شہریوں کی موجودگی سامنے آئی، جس کے بعد کل تعداد 448 ہوگئی۔

انتظامیہ کے مطابق تمام افغان شہریوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے رضاکارانہ طور پر فیصل آباد چھوڑ دیا اور پشاور روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل ان تمام افراد نے بیانِ حلفی جمع کراتے ہوئے اپنے وطن واپسی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں اب کوئی افغان مہاجر موجود نہیں، اور انخلا کا یہ عمل مکمل طور پر پرامن ماحول میں انجام پایا۔