November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا کی ھدایت کے مطابق ڈینگی ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوھرآباد میں ایک آگاھی سیمنار

IMG-20251020-WA0286

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا کی ھدایت کے مطابق ڈینگی ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوھرآباد میں ایک آگاھی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چوھدری ضیاءاللہ اسٹنٹ کمشنر خوشاب اور ڈاکٹر طاھر حیات ملک چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب نے کی اور میزبانی کے فرائض عطا محمد ملک پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نے کی ۔سیمینار میں ڈاکٹر رانا محمد ساجد انٹامالوجسٹ نے ڈینگی لائف سائیکل اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہ کیا جبکہ ڈاکٹر طاھر حیات ملک نے ڈینگی بخار کے علاج اور بچاؤ کے متعلق آگاہ کیا جبکہ چوھدری ضیاءاللہ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اکتوبرکے مہینہ میں ڈینگی مچھر کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ھوتا ھے اس لۓ احتیاط بہت ضروری ھے اور کھڑے پانی کی نکاسی کا انتظام کریں اور کھلے ٹائر اور خالی بوتلیں فوری طور پر تلف کریں۔ سیمینار کے بعد ایک واک کا اھتمام بھی کیا گیا اور آگاھی کے لۓ پمفلٹ بھی تقسیم گئے۔