November 17, 2026

بیو رو چیف میلسی پٹرولنگ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتارمقدمہ در ج ۔تفصیل کے مطابق ایس پی پٹرولنگ ملتان سلیم

IMG-20251020-WA0276

بیو رو چیف میلسی پٹرولنگ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتارمقدمہ در ج ۔تفصیل کے مطابق ایس پی پٹرولنگ ملتان سلیم خان نیازی کے احکامات اور ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی محمد تنویر سرور کی ہدایات اور پٹرولنگ پوسٹ چوک میتلا کے انچارج امجد وصلی کی زیر نگرانی میں ہیڈ کانسٹیبل محمد قمر کی منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری دوران کاروائی محمدمحسن ولد محمدرمضان قوم اوجلہ سکنہ بوہڑ انوالہ سے 11لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمہ درج کر کے ملزم کو تھانہ ٹبہ سلطان پور میں بند کر دیا گزشتہ روز سماج دشمن عناصربدنام زمانہ منشیات فروش محمد محسن جوکہ شراب لیکر فروخت کرنے جارہا تھاکہ مخبر کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس چوک میتلانے ملزم محمدمحسن کو 11لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر لیا اس موقع پر پٹرولنگ پوسٹ چوک میتلا کے انچارج امجد وصلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا میرا مشن ہے ہم نوجوان نسل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے شہری مشکوک شخص کی نشاندہی کریں فوری کاروائی ہوگی اس موقع پر محمد سلیم، چوہدری عابد حسین ، محمد قمر،صحافی زاہد علی ملک ودیگر بھی موجود تھے