ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہمارے معاشرے میں پولیس کا کردار ہمیشہ مرکزی رہا ہے۔ یہ ادارہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فراہمی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہمارے معاشرے میں پولیس کا کردار ہمیشہ مرکزی رہا ہے۔ یہ ادارہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کے لیے دن رات سرگرم رہتا ہے۔اس کے لیے جرأت، دیانتداری اور عوام دوستی جیسی خوبیاں لازمی ہیں تھانہ صدر ہارون آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد اسلم بلوچ اہنے سرکل کے ایریا میں اعتماد اور سکون کا سبب بنے ہوئے ہیں۔محمد اسلم بلوچ کی تعیناتی کے بعد علاقےمیں امن و سکون کی فضا بحال ہوئی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے نہ صرف پولیس فورس کا وقار بلند کیا ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی جیتا ہے۔ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے، نہ کہ ان سے فاصلے بنانے کے لیے۔ان کا سب سے بڑا وصف عوام دوست رویہ ہے۔ اکثر یہ شکایت سننے کو ملتی ہے کہ تھانے کے دروازے عام آدمی کے لیے بند ہوتے ہیں، لیکن انسپکٹر محمد اسلم بلوچ نے اس تاثر کو بدل دیا ہے۔ ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، کوئی بھی شہری بلا جھجک اپنا مسئلہ بیان کرتا ہے اور ایس ایچ او پوری توجہ سے سنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کو اب یہ یقین حاصل ہو چکا ہے کہ ان کی فریاد سنی جائے گی اور فوری انصاف ملے گا۔
انسپکٹر محمد اسلم بلوچ اپنے عملے کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کو صرف حکم دینے کے بجائے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تاکہ ٹیم ورک کے ذریعے بہترین نتائج حاصل ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ تھانہ صدر ہارون آباد آج ایک مثالی تھانے کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔
اعلیٰ افسران بھی ان کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔