اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔جی نصیر زیدی کیا خبر ھے سکھر۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی سالانہ
اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔جی نصیر زیدی کیا خبر ھے
سکھر۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی سالانہ مجلس عاملہ کی پروقار تقریب المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں منعقد ہوئی جس کے مھمانان گرامی جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے فنانس سیکرٹری خلیفہ محمد اقبال سوھو،پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان اور روحانی طلباء جماعت کے مرکزی رہنما حافظ عظمت اللہ میمن تھے۔ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ جمیل احمد نے تنظیمی رپورٹ پیش کی۔اس موقع صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا جماعت اصلاح المسلمین دنیا بھر میں منظم اور متحرک انداز میں لوگوں کی اخلاقی،روحانی،تنظیمی تربیت اور اصلاح کے بھرپور کوشش و کاوشیں کر رہی ہے۔دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اس فارمولے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے کہ اپنا مسلک و مذہب چھوڑو نہ اور دوسرے کے مسلک و مذہب کو چھیڑو نہ۔ہمارے قائد فخر انسانیت سجن سائیں انسانوں کے درمیان امن،ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔اسلام کا پیغام خیرخواہی امن اور سلامتی کا پیغام ہے۔صوبائی فنانس سیکرٹری خلیفہ محمد اقبال سوھو نے تبلیغ کی اہمیت پر مولانا مقصود احمد راھوجو نے تصوف پر علی خان عباسی نے تعلیم کی اہمیت پر لیکچر دیئے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی پر برانچز میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ضلعی عہدیدران خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حافظ اعجاز احمد منگی،خلیفہ حسیب احمد راھوجو،خلیفہ میر محمد عباسی،اصف راجپوت،صبغت اللہ میمن،تاج محمد لکھن موجود تھے۔