ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سستا آٹا 10 کلو والی تھیلی 905روپےوالی بند جبکہ 15 کلو والی اور بیس کلو والی مہنگی تھیلی دستیاب غریب ایک
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سستا آٹا 10 کلو والی تھیلی 905روپےوالی بند جبکہ 15 کلو والی اور بیس کلو والی مہنگی تھیلی دستیاب غریب ایک وقت روٹی کھانے پر مجبور اسکے علاوہ مہنگائی کا طوفان کھانے پینے کی تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں مہنگائی کم ہونے کے تمام تر دعوے کاغذی غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول اور سفید پوش طبقے کیلئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ترین ہو گیا ان خیالات کا اظہار میڈیا سروے میں۔ عوامی اظہار خیال نے کیا عوام الناس نے کہا کہ دالوں،چاول، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء خوردونوش غریب و سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے اور یو ں لگتا ہے کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں معافیاز دونوں ہاتھوں سے غریب اور مزدور پیشہ طبقات کا خون چوس رہے ہیں حکومت خدا کے لے مہنگائی کم کرنے کا پلان بنائے۔تاکہ غریب اور سفید پوش طبقے کو زندگی کا بھرم رکھنا آسان ہو سکے