November 17, 2026

محمد فاروق چغتائی مرحوم اور خان ارشد خان مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے عظیم الشان محفلِ میلاد ہارون آباد (نامہ نگار) پکی منڈی کی معروف سماجی

Screenshot_2025-10-18_064014

محمد فاروق چغتائی مرحوم اور خان ارشد خان مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے عظیم الشان محفلِ میلاد
ہارون آباد (نامہ نگار) پکی منڈی کی معروف سماجی فلاحی شخصیات محمد فاروق خان چغتائی مرحوم اور سابق چیئرمین بلدیہ خان ارشد خان مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ حسانِ حقیقی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔محفل کے میزبان سعود فاروق چغتائی (سٹی ڈویلپرز) اور خان راشد ارشد تھے، جبکہ شریکِ میزبانوں میں ڈاکٹر احمد ارشد خان۔جواد فاروق چغتائی عباد فاروق خان چغتائی شہزاد فاروق خان چغتائی عرف جانی شامل تھے۔
محفل کا آغاز قاری غلام رسول کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سجاد فریدی اور قاری مشتاق رسول نے پیش کی۔نقابت کے فرائض فیاض علی رامے نے سرانجام دیے۔خطاب سید کمال احمد فیاض نے کیا، جبکہ خصوصی خطاب و دعا باہو ٹرسٹ کے چیئرمین پیر حضرت فیاض الحسن سروری قادری نے فرمائی۔تقریب میں خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور، ایس ڈی پی او رانا ظہور،جناح پریس کلب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد اور ڈاکٹر شیخ راشد سعدی۔میاں عدنان چوہدری۔عادل سلطان۔کلیم اسلم، مدثر شاہ، اعظم بھٹی، عمران یونس، منصور بلو، میاں عبد القیوم جھورڑ، اشفاق گجر (تحصیل صدر ن لیگ)، شاہد تنویر، بابر ذوالفقار، شیخ اقبال، فہیم مغل، طاہر توگیروی، شہزاد فاروق چغتائی اور زاہد حسین انجم سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے اس روحانی اور فقید المثال محفل میں شرکت کر کے عقیدتوں کا اظہار کیا۔محفل کے اختتام پر عمرہ کا ٹکٹ خوش نصیب حضرت غلام محمد چوہان کے نام نکلا۔اخر میں میزبانِ محفل نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا، جبکہ شرکاء کے لیے وسیع لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔