وزیراعلی سہیل آفریدی ملک دشمن بیانیہ اور اقدامات سے دور رہیں،کیپٹن عاصم ملک
وزیراعلی سہیل آفریدی ملک دشمن بیانیہ اور اقدامات سے دور رہیں،کیپٹن عاصم ملک
وزیراعلی کے دفتر میں لگے ہوئے پاکستان کے سبز حلالی پرچم کو ہٹا کر پارٹی جھنڈا لگانا آئین سے غداری ہے،،،
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ترجمان سمندرپار پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کی اولین ذمہ داری لازمی بنتی ہے کہ وہ ملک دشمن بیانیہ اور اقدامات سے دور رہیں، جس شخص نے پاکستان کا آئینی حلف اٹھایا اور وزیراعلی کے دفتر میں لگے ہوئے پاکستان کے سبز حلالی پرچم کو ہٹا کر پارٹی جھنڈا لگائے اور وہ پھر ملک و قوم کے خلاف ایسے ناپاک قدم اٹھائے یہ ناقابلِ قبول ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہیں اور نام نہاد وزیر اعلی خیبرپختونخوا فوری وضاحت دے اور پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگے اور وفاقی و صوبائی منتخب ایم پی ایز، ایم این ایز، سنیٹرز بیوروکریٹس، ججز صاحبان آئین کے مطابق ایسے وزیراعلی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بنتا ہے۔ کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سرکاری دفتر میں قومی سبز حلالی پرچم کی فوراً بحالی ضروری ہے۔ جو شخص وطن و پرچم کی حرمت کے خلاف ورزی کرتا ہے،بھلا وہ عوام کا بااعتماد اور خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے جو روز اول سے اپنے ناپاک کردار سے ہی اپنا وقار و عوامی اعتماد کھو چکا ہے۔ہم ایسے افراد کو بالکل بھی قبول نہیں کریں گے اور آئین و قانون کے تحت وزیراعلی خیبرپختونخوا سے جواب دہی چاہتے ہیں۔ایسے نام نہاد وزیراعلی کو دونوں ہاتھوں سے پوری قوم سے معافی مانگنی چاھیے۔انہوں نے کہا کہ جو وطن کے جھنڈے سبز حلالی پرچم کے تقدس کو پامال کرے تو پوری قوم اس وزیراعلی کی شدید مذمت کرتی ہے۔اس عظیم وطن عزیز کے سبز حلالی پرچم کو لہرانے کے لئیے ہزاروں، لاکھوں لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ریاست اور اسکے ادارے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے اس ناپاک اقدام کا محاسبہ کریں اور ایسے بدکردار لوگوں کا راستہ روکیں