رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ تھل کے عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ تھل کے عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیر ہے انشاءاللہ ہم اس عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگپور بگھور وائیٹ ہاؤس پر نامور مقامی سماجی شخصیات نمبردار ملک ساجد عباس بگھور ،نمبردار ملک شفقت حسین بگھور،
نمبردار ملک علی عباس بگھور اور رانا لیاقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کیا۔ دوران نشست مختلف امور پر تبادلہ ء خیال کیاگیا۔ قبل ازیں بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے علاقہ تھل اور علاقہ کدھی کے مختلف مواضعات کا دورہ کیا اور مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ لکو تھل ، روڈہ ، پیلوینس ، بلند ، جمالی بلوچاں ، جوڑاکلاں ، نواحی چکوک اور دیگر مواضعات کے دورے کے دوران ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔