November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) یونین کونسل ناڑی سے تعلق رکھنے والے عوامی وفد نے ایکس سینیٹر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث

IMG-20251019-WA0065

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) یونین کونسل ناڑی سے تعلق رکھنے والے عوامی وفد نے ایکس سینیٹر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی ۔ وفد میں سماجی شخصیات ملک حاجی محمد ممتاز ، امر شہباز اور قلب عباس اور دیگر شامل تھے۔ دوران نشست یونین کونسل ناڑی کے مسائل کے حل کیلے جامع منصوبہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلی ا مریم نواز شریف کی ترجیحات کے مطابق عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انشاءاللہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقے بتدریج ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر نگرانی ریلیف کے جو مثالی اقدامات کیے گئے وہ قابل صد ستائش اور لائق تحسین و آفرین ہیں ۔ مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے جہاں عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی وہیں ان کی کئی ایک مشکلات میں خاصی کمی واقع ہو جائے گی ۔