November 17, 2026

*💥پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں شاہد

IMG-20251019-WA0018

*💥پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، ہم نے افغانوں کیلئے سرحدیں کھولیں، 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، ذاتی طور پر اپنے وسائل سے 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے گزشتہ دنوں افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کردیا، افغانستان نے سرحدوں پر جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھر پور جواب دیا، افغانستان کو سوچنا چاہیے پاکستان اُس کا برادر اسلامی ملک ہے، افغانستان ایسے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان میں دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی*