November 17, 2026

کرنل محمود حسن لکھتے ہیں کہ میری یونٹ جہلم میں تعینات تھی ۔ ایک دن میں اور میری یونٹ کا کیپٹن راولپنڈی جا رہے تھے اس لیے ہم بس سٹاپ پر آ گئے اور

IMG-20251019-WA0035

کرنل محمود حسن لکھتے ہیں کہ میری یونٹ جہلم میں تعینات تھی ۔ ایک دن میں اور میری یونٹ کا کیپٹن راولپنڈی جا رہے تھے اس لیے ہم بس سٹاپ پر آ گئے اور آپس میں مشورہ کر رہے تھے کہ ائیر کنڈیشنڈ بس کے ذریعے جاہیں یا عام بس پر کہ اتنے میں ہمارے پاس ایک بلیک مرسیڈیز رکی اور ڈرائیور نے شیشہ نیچے کرکے ہم سے پوچھا کہ اگر راولپنڈی جا رہے ہیں تو میرے ساتھ آ جاہیں ۔ کار منگلہ ڈویژن کی تھی اور نمبر پلیٹ بتا رہی تھی
خیر اندھا کیا چاہے دو آنکھیں
ہم نے جمپ کیا اور مرسیڈیز کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئے ۔ کیپٹن نے ڈرائیور کو کہا استاد تواڈا بہت شکریہ ہن کوئی رفیع دے گانے شانے لا
استاد نے جلدی سے ایک کیسٹ تلاش کر کے رفیع کے گانے لگا دیے
اس کے بعد ہم دونوں نے مذاق اور لطیفے شروع کر دیے خاص طور پر اپنے سنئیر آفیسرز کے بارے میں جیسا کہ نوجوان آفیسرز کی عادت ہوتی ہے ۔ ہم لطیفہ بیان کر کے ڈرائیور سے بھی رائے لیتے مگر وہ ہلکا سا مسکرا کر خاموش ہی رہتا شاید ہم آفیسرز سے جھجک رہا تھا
خیر گاڑی راولپنڈی مال روڈ پر پہنچی تو ڈرائیور کہنے لگا کہ جناب میں آفیسرز کلب جا رہا ہوں اگر آپ چائے پییں تو وہیں اتار دوں آپ کو ۔ ہم نے رضامندی ظاہر کی کہ چائے کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی ۔
کلب کے گیٹ کے سامنے مرسیڈیز رکی تو گیٹ پر کھڑا جوان بھاگ کر آیا اور ڈرائیور کی سائیڈ کا دروازہ کھول کر سیلیوٹ کیا اور ویلکم سر کا نعرہ لگایا
میرے ساتھ بیٹھے کیپٹن نے کہا جوان ہم پیچھے بیٹھے ہیں تم کسے سیلیوٹ مار رہے ہو
یہ سن کر ڈرائیور جو نیچے اتر چکا تھا پیچھے ہماری طرف مڑا اور کہا
جینٹلمین
میں میجر جنرل شمس الرحمن کلو ہوں جی او سی منگلہ ڈویژن
بس پھر کیپٹن اور میرا یہ حال تھا
گویا کاٹو تو لہو نہیں ۔ ہمارے منہ سے کوئی لفظ نہیں نکل رہا تھا ۔ ہمیں سارے راستے کے گندے مندے لطیفے سنئرز پر کی گئی جگتیں یاد آ رہی تھیں
جنرل کلو مسکرائے اور کہا جنٹلمین میرے پاس وقت کم ہے آؤ چائے پیتے ہیں 😄
(یاد رہے یہ وہی جنرل کلو ہیں جنہیں بے نظیر بھٹو نے وزیراعظم بن کر ڈی جی آئی ایس آئی بنایا تھا۔ مشہور آپریشن نائٹ جیکال انہی کے دور میں ہوا تھا جس کے بعد بریگیڈئر امتیاز اور میجر عامر صاحب کو فوج سے رخصت ہونا پڑا۔ )

یہ دلچسپ پوسٹ ڈوغی ناڑا نامی آئی ڈی کی وال سے لی۔ ان کا شکریہ ۔