November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ اور پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ، انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر

IMG-20251018-WA0274

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ اور پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ، انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں سائلین سے ریوینیو سروسز بارے دریافت کیا اور ان کی درخواستوں پر فوری عمل درامد کے لیے عملہ کو ہدایات جاری کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ ملکیت کی تصدیق، فرد ملکیت کے اجرا، انتقال ملکیت اور آن لائن سہولیات کے لیے سائلین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور سینٹر انچارج شفاف انداز میں عوام الناس کو ریونیو ریکارڈ کی فراہمی کے سلسلہ میں کریں، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے متعدد پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ کی اور پمپ مالکان کو مقرر کردہ ریٹس اور پیمانوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔