November 17, 2026

پراٸس کنٹرول کمیٹیاں ناکام۔ شہریوں کی دہاٸیںاں۔

IMG-20251018-WA0206

پراٸس کنٹرول کمیٹیاں ناکام۔ شہریوں کی دہاٸیںاں۔

میلسی (محمد مختار سولگی )ملک بھر میں مہنگاٸ عروج پر ہے۔ پراٸس کنٹرول کمیٹیوں کی ناکامی اورکمر توڑ مہنگاٸ نے غریب شہریںوں کو دہاٸیاں دینے اور بھوکوں مرنے پر مجبور کردیاہے۔
مخصوص مافیا غریب شہریوں کو ختم کرنے صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے۔ مہنگاٸ کو کنٹرول کرنے والی کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے/متعلقہ اداروں کے ذمہداران کی غفلت/لاپرواٸ اور اپنی تجوریوں کو بھرنے کی ہَوَس نے شہریوں کو زندہ درگور ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ پرٸس کنٹرول کمیٹیوں کے ذمہداران کی اپنے فراٸیض سے روگردانی کے سبب مارکیٹ میں بڑے جانور کا گوشت جسکا سرکاری مقرر کتدہ ریٹ 700روپے فی کلو صاف گوشت ہے لیکن مارکیٹ میں 1000روپے فی کلو گرام سے کم نہیں ملتا اور گوشت تولنے کے بعد صفاٸ کی جاتی ہے یعنی 1300روپے فی کلو سے بھی زیادہ میں اور وہ بھی متعلقہ اداروں کی غفلت لاپرواٸ کے سبب اکثر بیمار جانوروں کا۔ چھوٹا گوشت 2000روپے کلو جس میں چھیچھڑے اور چربی شامل ہوتی ہے۔ صفاٸ کے بعد 3000روپے فی کلو سے بھی زیادہ میں پڑتا ہے۔
ٹماٹرکا سرکاری ریٹ 100روپے سے 168 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 400روپے سے 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ دیگر سبزیاں اور فروٹ بھی سرکاری مارکیٹ کمیٹی نرخوں پر ملنے کے بجاٸے ان لوگوں کے بناٸے گٸے خود ساختہ نرخوں پر ملتی ہیں جو کٸ گنا زیادہ مہنگی ہوتی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پراٸس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیاجاٸے اور سرکاری مقررہ ریٹ سے زاٸید ریٹ پر گوشت، سبزیاں، پھل بیچنے والوں/زاٸید نرخوں پر فروخت کرنے میں ساتھ دینے والے/غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارواٸ کی جاۓ۔